پسنی، منشیات کی سر عام فروخت، نوجوان نسل تباہ ہو نے لگی
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)پسنی میں منشیات کی سر عام فروخت، نوجوان نسل تباہ ہو نے لگی،پولیس اس دھندہ کے مرکزی منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کی بجائے فرضی کارروائیاں کرنے میں مصروف۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں منشیات کی سرعام فروخت سے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ہے، پولیس اس دھندہ کے مرکزی منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کی بجائے فرضی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہے جبکہ وارڈ نمبر 3،5 اور 6 میں علاقہ سے ہونے والی منشیات کی سپلائی اور اڈوں نے شہر کے دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ شکایت کرنے والے شہریوں کو دھمکیاں دینے اور بد معاشی پر اتر آنے والے یہ بااثر ڈیلر دن دہاڑے بھی اپنا دھندہ جاری رکھتے ہیں، شہریوں نے اعلی حکام سے پسنی اور ملحقہ علاقوں میں موثر اور مستقل آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔