نیشنل پارٹی کے پروگرام اور خاص مقصد پڑھا لکھا بلوچستان ہے، پھلین بلوچ
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری برائے بلوچستان پھلین بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ اور تحصیل پنجگور کے صدر تاج نعیم بلوچ نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے پروگرام اور خاص مقصد پڑھا لکھا بلوچستان ہے لہذا نیشنل پارٹی کے تمام کارکنوں سے گزارش ہے کہ بلوچستان میں تعلیم عام کرنے کے لیے اپنے قومی فریضہ اور ذمہ داری پورا کرنے کے لیے گھر گھر جاکر بچوں کے والدین سے ملاقاتیں کرکے انکو ذہین نشین کر لیں تاکہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں تاکہ ہمارے خواب جو کہ پڑھا لکھا بلوچستان ہے وہ من و عن پوری ہوجائیں اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے