نو شکی، مسلح افراد اسلحے کے زور پر 2 مو ٹرسائیکلیں اور7مو بائل فونز سمیت رقم چھین کر فرار

نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)نو شکی میں مسلح افراد اسلحے کے زور پر 2مو ٹرسائیکلیں اور 7مو بائل فونز سمیت رقم چھین کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو نوشکی کے علا قے خیصار میں نامعلوم مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر کلی قادر آباد کے رہائشی صالح شاہ ولد اقا شاہ برکت اللہ ولد بلبل شاہ امین شاہ ولد سید جان سکنہ قادر آباد سے 2 جاپانی موٹر سائیکلوں اور 7 موباہلیوں سمیت نقدی رقم سے محروم کر دیا گیا۔جبکہ چور حسب معمول بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ نوشکی پولیس مسلسل چوری و ڈکیتی کے واقعات کے سامنے مکمل بے بس نظر آرہی ہے۔عوام نے مسلسل رہزنی و چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے