ضلع گوادربھر کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ، سمندر پر ہر قسم کی نقل وعمل پر پابندی عائد

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)ضلع گوادربھر کے ساحل پر دفعہ 144نافذ،سمندر پر ہر قسم کی نقل و عمل پر،ہنگامی بنیادوں پر ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور ضلع بھر میں ماہی گیروں کا سمندر جانے اور پکنک منانے پر مکمل پابندی عائدکر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے ممکنہ پیش نظر ہونے والے سمندری طوفان بائپر جوائے کے تیز بارش اور آندھی سے پیشگی نمٹنے کے قدامات کررہے ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ سمیت ضلع بھر کے محکوں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور ضلع بھر میں ماہی گیروں کا سمندر جانے اور پکنک منانے پر مکمل پابندی عائد کر کے ضلع بھر کے ساحل پر دفعہ 144نافذ کرکے ہیسمندر پر ھر قسم کی نقل و عمل مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اجلاس میں کہا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں، ماہی گیر کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں اجلاس میں سائیکلون کے پیش نظر تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس سلسلے میں انتظامیہ نیفالفور کنٹرول روم قائم کیا جہاں پرضلع بھر میں ھونے والے تیز بارشوں اور آندھیوں کو مانیٹرنگ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹایا جائے ضلع گوادر سمیت اندرون شہر میں ماہی گیروں کی کشتیوں کو تیز سمندری لہروں سے محفوظ رکھنے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران پیشگی الرٹ جاری کیے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے