سمندری طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 840 کلومیٹر دور، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بائپر جوائے بھارتی گلف آف کچ اور جنوب مشرقی سندھ کے درمیان ٹکراسکتا ہے، اس کے اثرات کا اندازہ طوفان کے ٹکرانے کی شدت پر منحصر ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ بائپر جوائے مزید شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سمندری طوفان اس وقت کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے جبکہ ٹھٹہ کے جنوب سے 840 کلومیٹر دور ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بائپر جوائے ایکسٹریملی سیور سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے۔ اگر طوفان کمزور ہوتا بھی ہے تو اس کی شدت شدید سمندری طوفان کی رہے گی۔یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا

انہوں نے کہا کہ کے ٹی بندر پر لہروں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں،اوڑمارہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ سسٹم کے مرکز میں ہواوں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہورہی ہیں۔

اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ سمندری طوفان 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پاکستان کی ساحلی پٹی کی جانب پیشرفت کر رہا ہے۔این ڈے ایم اے کے مطابق سمندری طوفان 13 جون تک ممکنہ طور پر سندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ سمندری طوفان سے ساحلی علاقوں میں تیز آندھی، طوفانی بارشیں، اور طغیانی آسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے