خضدار، لیویز فورس کی کاروائی اشتہاری ملزم گر فتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے اشتہاری ملزم کو گر فتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن رٹائرڈ جمیل بلوچ واسسٹنٹ کمشنر نال اکبر علی مزارزئی کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او انوسٹی گیشن آفیسر رسالدار اسلام ساجدی کی سربراہی میں لیویز سیکورٹی پوسٹ گونی گریشہ کے انچارج عبدالواحد ساجدی نے اپنے دیگر لیویز جوان عبداللطیف،،نذیر احمد،عتیق الزحمن کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے،مقدمہ نمبر 11/2021 بجرم زیر دفمہ 324،302،ق،د 337 ADF.34 ت پ میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد جان ولد غوث بخش سکنہ گونی گریشہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ ملزم مذکور 2021 سے واردات کرنے کے بعد روپوش ومفرور تھا جسکو لیویز نے گرفتار کرلیا ملزم کو لیویز حوالات میں بند کرکے، تفتیشی آفیسر گریشہ رسالدار اسلام ساجدی ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے