ایرانی ڈیزل کے کاروبار پر پابندی اور ای ٹیگ نے بارڈر ٹریڈ سے وابستہ لوگوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے، جان بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلع کونسل کا اجلاس اتوار کو ٹاون ہال مستونگ میں منعقد ہوا اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی سینیئر نائب صدر میر کبیر محمد شہی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکریٹری اسلم بلوچ مرکزی خواتین سیکریٹری یاسمین لہڑی ضلعی صدر حاجی نذیر سرپرہ مرکزی کمیٹی کے رکن یونس بلوچ ورکنگ کمیٹی کے اراکین سید فاروق شاہ نثار بلوچ میر سکندر ملازئی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اجاد بلوچ نے سیکریٹری رپورٹ پیش کی۔ جان بلیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں بدترین بیروزگاری کے باعث بدترین انارکی دہشت گردی اور بدامنی کا ماحول پیدا ہورہاہے حکومت بیروزگازی پر قابو پانے کے بجائے بارڈر ٹریڈ کو ای ٹیگ کے ذریعے بیوروکریٹس اراکین اسمبلی اور وزرا کے لیئے روزگار کا زریعہ بنا رکھا ہے درجہ چہارم کے پوسٹ لاکھوں میں فروخت کیا جارہا ہے ہر رکن اسمبلی خود ٹھیکدار بنا بیٹھا ہے جو ترقیاتی اسکیمات کا رقم ہڑپ کررہا ہے باکردار سیاسی کارکنوں پر مشتمل نیشنل پارٹی جیسی قیادت ایسی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ مستونگ بلوچ قوم پرست سیاست کا گڑھ ہے موجودہ بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لیئے مستونگ کے سیاسی کارکنوں کو چاہیے اپنا تاریخی کردار ادا کریں سردار کمال خان بنگلزئی نے واضع کیا کہ 2018میں نیشنل پارٹی کو اسمبلیوں سے روک کر ایسے لوگوں سے اسمبلی بھر دی گئی جن کا عمل اور کردار یہ ثابت کردیا کہ وہ نہ عوام کے نمائندے ہیں نہ عوام سے ان کا تعلق ہے۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کو ہر سطع پر فعال بنایا جاہیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے