کوئٹہ، محکمہ خوراک میں ساڑے آٹھ کروڑ کےغبن کی تحقیقات مکمل ڈپٹی ڈائریکٹرخوراک اوراسسٹنٹ فوڈ کنڑولر گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ خوراک میں ساڑے آٹھ کروڑ کے غبن کی تحقیقات مکمل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک صلاح الدین اور اسسٹنٹ فوڈ کنڑولر عالمگیر جعفر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عالمگیر جعفر نے جولائی 2018سیفروری 2019 کے دوران بطور پی سی آر انچارج سریاب ایک فلور مل کو خلاف قانون گندم کے ایک لاکھ 26 ہزار 991 بوریاں جاری کیں، ملزم نے مذکورہ فلور مل سے عام مارکیٹ میں ایک بوری آٹے جاری کرنے کا کوئی ثبوت یا ریکارڈ پیش نہیں کیا، اس اقدام سے سبسڈی کے مد میں سرکاری خزانے کو 8 کروڑ 72 لاکھ 68 ہزار 215 روپے کا نقصان ہوا، اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ صلاح الدین نے اس عمل کی نگرانی نہیں کی،،تحقیقات مکمل ہونے پر اینٹی کرپشن نے محکمہ خوراک کے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ صلاح الدین اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عالمگیر جعفر کو بدعنوانی اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کے کیس میں گرفتار کرلیا،دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے