وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر منتخب و غیر متعلقہ شخص کی اسکیمات کو پی ایس ڈی پی کا حصہ نہ بنانے کی سختی سے گائیڈ لائن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمانہ اور ارکان صوبائی اسمبلی کی اجتماعی نوعیت کی اسکیمات کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے اورکسی بھی غیر منتخب و غیر متعلقہ شخص کی اسکیمات کو پی ایس ڈی پی کا حصہ نہ بنانے کی سختی سے گائیڈ لائن دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمانہ اور ارکان صوبائی اسمبلی کی اجتماعی نوعیت کی اسکیمات پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کسی بھی غیر منتخب و غیر متعلقہ شخص کی اسکیمات کو پی ایس ڈی پی کا حصہ نہ بنانے کی سختی سے گائیڈ لائن دی ہے جس پر عملدآمد کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے متعدد کوآرڈینیٹرز کی خواہش تھی کہ انکی اسکمیات پی ایس ڈی پی میں شامل کرلی جائیں تاہم وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عملدآمد کرتے ہوئے ان تمام اسکیمات کو بھی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے سے معذرت کرلی گئی ہے۔دوسری جانب بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مصروفیات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تمام غیر متعلقہ افراد بشمول وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کردی گئی ہے وہ سیکرٹریٹ میں بغیر اپائنٹمنٹ کے نہ آئیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی زحمت درپیش نہ ہو۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے کورآرڈینیٹرز کی تقرری کا کیس بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے