وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات، وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا اور حکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، خالد حسین مگسی، مولانا غفور حیدری، آغا حسن بلوچ، اسحاق ڈار، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ اور منظور کاکڑ کمیٹی کے رکن ہونگے۔ کمیٹی آئندہ ہفتے میں تفصیلی مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے جس نے اتحادی حکومت کے ہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔ بلوچستان کی ترقی، بلوچستان عوامی پارٹی سے مشاورت اور انکی رائے کے بغیر ممکن نہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی خالد حسین مگسی اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے بھی شرکت کی۔