پاکستانی عوام بہادر ہیں ماضی میں بھی مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں اور اب بھی اپنے پیروں پرکھڑے ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ریاست کے خلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے شواہد موجود ہیں۔ مئی 9 کو شرپسندوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔ شرپسند عناصراور قومی تشخص کو تباہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف سنگین کرپشن کے الزامات ہیں۔ گزشتہ حکومت نے 4 سال میں اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا اس کے باوجود کسی نے سرکاری اداروں پرحملہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدےکے تقاضے اور شرائط پوری کردی ہیں اور اس سلسلے میں ٹھوس پیشرفت کی توقع ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی اہم چیلنجز کا سامنا تھا۔ پچھلی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کے باعث ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام بہادر ہیں۔ ماضی میں بھی مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں اور اب بھی اپنے پیروں پرکھڑے ہوں گے مجھے اس میں کوئی شک نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے