نوکنڈی بوٹگ واٹر سپلائی پر حملہ شرپسندی ہے،انجینئر ملک محمد ساسولی

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سی ای سی ممبر انجینئر ملک محمد ساسولی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ نوکنڈی بوٹگ واٹر سپلائی پر حملہ شرپسندی ہے اس گرمی میں نوکنڈی کے عوام کو پیاسا مارنا کسی طور پر علاقہ دوستی اور انسان دوستی نہیں ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ایسے منفی عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ انتظامیہ ایسے تخریب کاروں اور مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کریں انہوں نے کہا کہ نوکنڈی ایک پرامن علاقہ ہے اور علاقے کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے انہوں نے اس چیز کی مذمت کی کہ جو عوام کی پراپرٹی ہوتی ہے انھیں نقصان پہنچانا کسی طور پر درست عمل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کے ایکسین اور ان کے تمام عملہ جنھوں نے پانی کی سپلائی فوری بحال کرنے کے لیے فوری ایکشن لیا انہیں میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ جو علاقائی نمائندہ گان میر اعجاز خان سنجرانی، یو سی چیئرمین عبدالودود خان سنجرانی، اسسٹنٹ کمشنر تفتان سمیت خراج تحسین کے حقدار ہیں جنھوں نے نوکنڈی کے عوام کے لیے فوری ایکشن لیا لہذا ہم انتظامیہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے جہاں کوئی سرکاری املاک ہو ان کی نگرانی کے اہلکار تعینات کریں تاکہ سرکاری املاک کو کوئی بھی نقصان نہ پہنچا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے