بیوٹمز اور دیگر جامعات کی سمری 2سے 4دن میں منظور ہو جائے گی، میر نصیب اللہ مری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی اجلاس صوبائی وزیرتعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ استاتذہ کی اپ گریڈیشن کی منظوری ہوگی تھی مگر محکمہ خزانہ میں اخراجات کے حساب اور خزانے پر بوجھ کے حوالے سے مسائل ہیں جسکی وجہ سے حتمی منظوری تاخیر کا شکار ہے گزشتہ روز استاتذہ کے رہنماؤں کے ہمراہ سیکرٹری خزانہ سے ملاقات کی ہے جلد ہی مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بیوٹمز اور لسبیلہ یونیورسٹیوں کے ملازمین کی تنخواہیں ادا کر نے کے لئے سمری وزیراعلیٰ کے پاس بھیجی ہے جن جامعات کے وائس چانسلران کی مدت ملازمت مکمل ہونے والی ہے انہوں نے جلد بازی میں بھرتیاں شروع کردیں ہم نے انہیں کہا کہ ہمیں مطمئن کیا جائے کہ جب تنخواہوں کے پیسے نہیں تو مزید بھرتیاں کیوں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی نے بھی کہا تھاکہ جامعات میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جائیں کہ ایک دم کیسے مالی بحران پیدا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ جامعات کو پہلے بھی وہی گرانٹ ملتی تھی جو آج مل رہی ہے ہم نے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے جو تحقیقات کریگی۔انہوں نے کہا کہ بیوٹمز اور دیگر جامعات کی سمری 2سے 4دن میں منظور ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک میں ویٹرنری ڈسپنسری ہوتی جب بھی جانوروں میں بیماریاں پھیلتی تھیں وہ فوراً آتے تھے مگر ویٹرنری ڈاکٹروں کے ریٹائر ہونے کے بعد مزید بھرتیاں نہیں کی گئیں اسپیکر اس حوالے سے رولنگ دیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے