مراد راس کا جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) نو مئی واقعات کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے،پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما مراد راس جہانگیر ترین نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف دور کے صوبائی وزیر مراد راس نے سینئر سیاست دان جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان کی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
ان سے پہلے بہاول پور سے سجاد بخاری، تحسین گردیزی اور جہانزیب وارن نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی، ان تینوں رہنماؤں نے بھی تحریک انصاف چھوڑ کر جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔