لوکل گورنمنٹ کا کردار انتظامی امور نبہانے میں اہمیت کا حامل ہے، جمیل احمد
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدنے کہاہے کہ لوکل گورنمنٹ کا کردار انتظامی امور نبہانے میں اہمیت کا حامل ہے،شہروں کی تعمیر و ترقی، ماسٹر پلاننگ،صفائی ستہرائی، ہنگامی حالت میں ورکرز کی خدمات یہ وہ تمام اقدامات ہیں جو لوکل گورنمنٹ محکمہ کے زیر انتظام نبہائے جاتے ہیں ،خضدار میں گورنمنٹ لوکل کونسل میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیز منتظمین اپنے کام میں نکھار پیدا کرکے شہروں کی خوبصورتی میں مذید اضافہ کرسکتے ہیں خضدار ٹاؤن کا شمار صوبے کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے جو ایک موثر نظام بنا کر نہ صرف آمدن میں اضافہ بلکہ پلاننگ کے تحت شہر کی تعمیر و ترقی کو بھی آگے بڑھاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لوکل کونسل میونسپل کارپوریشن خضدار اور میونسپل کمیٹیز کی اجلاس اور بریفنگ لینے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اس بریفنگ میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر عبدالرزاق زہری میونسپل کارپوریشن خضدار کے انجینئر ہدایت اللہ زہری میونسپل کمیٹی وڈھ کے انجینئر ظہور احمد موسیانی ڈی سی آفس اسٹاف سے عبدالسلام زہری سمیت انجینئرز و ا?فیسرز موجود تھے۔ جنہوں نے اپنے ٹاؤنز کے زیر انتظام تعمیرات اسکیمات دفاتر ملازمین اور کارکردگی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر خضدار کو تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کا کہنا تھاکہ شہری وعلاقائی تعمیر و ترقی کے لئے ضروری ہے کہ بلدیاتی نظام کو مذید موثر بناکرعوام کی خوشحالی و فلاح وبہبود کے لئے کام کیئے جائیں۔ شہروں کی تعمیر و ترقی اور صفائی کا انحصار میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیز پر ہوتاہے اس کے لئے پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں کام کرکے شہروں کی خوبصورتی کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل احمد کا کہنا تھا کہ وہ جلد میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹز و دیگر دفاتر کا دورہ کرکے وہاں اسٹاف سے ملیں گے اور دفاتر کا معائنہ کریں گے۔