قلات پولیس کی کاروائی ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمہ میں کرائم برانچ کوئٹہ کو انتہائی مطلوب مجرم گرفتار

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات پولیس کی دبنگ کاروائی ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمہ میں کرائم برانچ کوئٹہ کو انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارمورخہ 18/08/022 کو نامعلوم الاسم ملزمان نے قلات میں عبدالقدوس نیچاری نامی شخص سے گاڑی چھینتے ہوۓ قتل کیا اور B ایریا میں اسکی بند بوری لاش پھینکی۔ اس پر لیویز تھانہ قلات میں نامعلوم الاسم ملزمان کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 16/022 بجرم 396 درج رجسٹر ہوا۔ مقدمہ کی تفتیش بعد ازاں کراٸمز برانچ ٹرانسفر ہوٸی. مقدمہ میں مطلوب ملزم نبی بخش کو گرفتار کیا جس نے مزید اپنے پانچ ساتھیوں کے نام بتلاۓ۔ اور مسروقہ گاڑی تربت سے برآمد کروایا۔

امروز جناب ایس ایس پی قلات دوستین دشتی صاحب کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی قلات منظور احمد مینگل کے زیر نگرانی میں ایس ایچ او قلات حبیب الرحمان بابہی و ASI فیاض احمد نے اپنے ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کے اطلاع پر قلات سٹی کے ایک مقام پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں اہم اشتہاری مجرم نیاز عرف پلین ولد محمد مراد قوم سمالانی سکنہ قلات کو گرفتار کرلیا۔ جوکہ کرائم برانچ کو بھی انتہائی مطلوب تھا اشتہاری مجرم نیاز عرف پلین کو مزید تفتیش کے لیے کرائم برانچ کے حوالہ کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے