کوئٹہ شہر میں سنئیر وکیل عبدالرزاق شر کا قتل امن و مان کی صورتحال کو واضح کررہا ہے، رحمت صالح بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے جاری بیان میں سپریم کورٹ کے سنئیر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر میں سنئیر وکیل عبدالرزاق شر کا قتل امن و مان کی صورتحال کو واضح کررہی ہے۔کوئٹہ میں شہریوں کی زندگیوں حکومت کی ناقص کارکردگی ونااہلی کے بدولت محفوظ نہیں۔تو بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کیا حال ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی شے نہیں،سرکار سونے والا محاورہ بلوچستان کی موجودہ حکومت پر صادر آتی ہے۔وزیر اعلیٰ سونے میں مصروف باقی ماندہ وزرا و ممبران اسمبلی کا ویسے ہی اللہ حافظ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں جب مصنوعی قیادت و جماعتیں بنانے کی فیکٹری کو چلایا جائے گا تو صوبے میں امن کہاں سے آئے اور تعمیر و ترقی کیوں ہوگی۔جب حکومت کی تشکیل پیسوں کی مرہون منت ہو تب کرپشن و کمیشن کا بازار گرم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سنئیر وکیل کے خاندان کو انصاف فراہم کیاجائے اور قانون کی علمبرداری کو ممکن بنایا جائے۔