بدخشاں میں دھماکے سے صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق
بدخشاں (ڈیلی گرین گوادر)افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ہونے والے بم د ھماکے میں صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق ہوگئے۔ منگل کے روز شمالی افغانستان کے صوبے بدخشاں میں کار بم دھماکا ہوا جس میں صوبے کے ڈپٹی گورنر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔صوبائی ترجمان نے بتایا کہ چین اور تاجکستان کی سرحد کو ملانے والے صوبے بدخشاں میں ہونے والے دھماکے میں ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی کے ساتھ ان کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا جب کہ دھماکے میں 6 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔