گوادر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کا افتتاح 30 جون کو کیا جائے گا
گوادر (ڈیلی گرین گواد)گوادر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کا افتتاح 30 جون کو کیا جائے گا،اس منصوبے پر 2 ارب روپے لاگت آئی ہے جس کی مالی اعانت چینی حکومت نے کی ہے,یومیہ 1.2 ملین گیلن سمندری پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ رواں ماہ کے آخر تک کام کر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق گوادر میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے چینی حکومت کے تعاون سے قائم کیے گئے ڈی سیلینیشن پلانٹ کا 30 جون کو افتتاح کیا جائے گا۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یومیہ 1.2 ملین گیلن سمندری پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ رواں ماہ کے آخر تک کام کر جائیں گے۔ اس منصوبے پر 2 ارب روپے لاگت آئی ہے جس کی مالی اعانت چینی حکومت نے کی ہے جس سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو پانی کی فراہمی شہر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پلانٹ کے آپریشن سے حل ہو جائے گی۔ عہدیدار نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو حل کرنا شہری اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور مزید کہا کہ پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
