پی اٹی آئی کے پانچ صوبائی رہنماؤں کو ضانتیں منسوخ کمرہ عدالت سے گر فتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے پانچ صوبائی رہنماؤں کو ضانتیں منسوخ ہو نے کے بعد کمرہ عدالت سے گر فتار کر لیا گیا۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ترجمان گورنر ہاوس نذیر خان اچکزئی،حاجی صلاح الدین خان اچکزئی، فیصل باری اچکزئی، عصمت اللہ کاکڑ اور امان اللہ ہمدرد کو ضما نتیں منسوخ ہونے پر چمن میں کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے چمن جیل منتقل کر دیا گیا۔