پشاور، مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم دین جاں بحق

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا محمد اطلس خان جاں بحق ہوئے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے