زئی خیلی کی بنیاد پر تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے ایک ملت بن کر جد جہد کرنا ہوگا، خوشحال خان کاکڑ

پشین(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وطن دوست عوام دوست سیاست اورسیاسی جمہوری جدوجہد کے زریعے قومی ایداف کا حصول ممکن ہے پشتون بچوں کا مستقبل محنت مزدوری نہیں بلکہ وہ بھی ا علی تعلیم حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔ زئی خیلی کی بنیاد پر تقسیم کو مسترد کرتے ہوئیایک ملت بن کر جد جہد کرنا ہوگا پارٹی میں غیور عوام کی مسلسل جو ق درجوق شمولیت درحقیقت پارٹی بیانیے پر مہر تصدیق ہے۔ وہ منزری بازار میں علاقائی کا نفرنس کے کھلے سیشن اور شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھیجس سے پارٹی رہنماوں محمد عیسی روشان، سردار گل مرجان کبزئی،ایم پی اے نصراللہ زیرے اور نو منتخب علاقائی سیکریٹری خان اچکزئی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر آس پاس دیہات کے 857 افراد نے اپنے اپنے گھرانوں کے سربراہوں کی قیادت میں شمولیت کا علان کیاجبکہ نو منتخب علاقائی ایگزیکٹیو زسے پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے حلف لیا۔خوشحال خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ ملکی بحران آئین اورقانون کی حکمرانی، پارلیمینٹ کی بالادستی،قوموں کی برابری پر مشتمل رضا کارانہ فیڈریشن کی تشکیل سے انکار کی پالیسی اور مسلسل عوام دشمنی پر مبنی اقدامات ہیں جو 75 سال سے جاری ہے۔ اور ہمیشہ عوام کیحق حکمرانی سے انکار کے ساتھ ساتھ سازشوں کے زریعے امیر حکمران اور ان کے کاسہ لیس مسلط ہوتے رہے۔ اور اس کا نتیجہ اب ملک میں جاری بدترین سیاسی معاشی آئینی اور معاشرتی بحران کی شکل میں سامنے آچکاہے انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر ادارے کو آئین کے تحت اپنے ذمہ داریاں سر انجام دینی ہوگی جب کہ موجودہ حالات میں پارلیمینٹ، عدلیہ، میڈیا سمت تمام ادارے بالادست صوبے کے مفادات کیلے استعمال ہورہیہیں اور ملک کے محکوم اقوام اور عوام کیلے کسی سطح پر کچھ نہیں اور اس کا مقصد یہ ثابت کرتا ہے کہ ملک پر ایک صوبے کی استعماری حکمرانی اور استعماری پالیساں مسلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے معدنی وسائل سے مالا مال وطن کے مالک پشتون عوام کی مکمل اکثریت دو وقت کے روٹی کے محتاج ہیں اور پشتونخوا وطن کا تمام معاشرہ بدترین غربت،بھوک و افلاس،پسماندگی، جہالت، بے روزگاری اور ازیت ناک مسافرانہ زندگی کاہی نام ہو کررہ گیا ہے۔ پشتونخوا وطن سے سالانہ کربوں روپے کے وسائل کا بد ترین استحصال جاری ہے جو مزید برداشت کے قابل نہیں اور ان وسائل پر حق حاکمیت ہمارے تمام عوام کی مستقبل کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیور عوام ہر قسم کی تقسیم اور اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی اتحاد و اتفاق کی راہ اپنا ئیں اور سیاسی جمہوری جدوجہد کا حصہ بن کر اپنے بچوں کے روشن مستقبل بنانے کیلے تاریخی کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے