بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ شمو لیتی پرو گرام میں درجنوں افرادکا بی این پی میں شمو لیت کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام رخشانی اسٹریٹ کلی گو ھرآباد سر یاب میں شمو لیتی پرو گرام منعقد ہوا جس میں درجنوں افراد نے بی این پی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا۔ پروگرام سے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری، ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، پرنس رزاق بلوچ، میر قاول خان مری، حمیدبادینی، ڈاکٹر ابہراہیم بنگلزئی، فاروق سمالانی، ڈاکٹر حمیدمری، کبیر آبابکی، پائند خان کاکڑ اور نظر خان بلو چ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سیا سی بیا نیے کی وجہ سے آج بلو چستان کے مختلف علاقوں میں لوگ جوق در جوق شعوری طورپر سر اختر جان مینگل کی قیادت میں پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کی شاندار دلیل ہے کہ کوئی بھی سیا سی جماعت اور لیڈر بی این پی کے سیا سی بیانیے کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔ پارٹی نے جس انداز میں بلو چستان اور بلو چ قوم سے متعلق قومی اور اجتماعی مسائل کو اجاگر کیا ہے اس کی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے لوگ لاپتہ افراد کی بازیا بی کے حوالے سے لب کشاہی کر نے کی جر ت نہیں کر تے تھے لیکن بی این پی کی سیا سی جمہوری جدو جہد کی بدولت پورے ملک میں لاپتہ افراد کی بازیابی کو پزیرائی اور عوامی تائد و حمایت میں اضا فہ ہورہا ہے اور پورے ملک میں بی این پی کے اس موقف کو جائز اور بر حق سمجھا جا رہا ہے کیونکہ پارٹی نے پہلی مر تبہ بلو چستان کے کھمبیر سیا سی سماجی، معاشی اور قومی سوال کو بہتر انداز میں اجا گر کر تے ہوئے حکمرانوں کی توجہ مبذول کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مقررین نے کہا کہ 21ویں صدی جو کہ شعور،علم، ٹیکنا لوجی اور سوشل میڈیا کا دور ہے لوگوں کو کسی بھی صورت میں دھو کہ نہیں دیا جاسکتا ہے، پارٹی نے لوگوں کے ساتھ جو وعدے وحید کئے تھے انہیں پورا کر نے کی بھر پور کوششیں کر رہے ہیں جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں سیا ست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے اپنے قومی ہیروز، شہداء اور سیا سی کارکنوں کی جہد مسلسل کے اعتماد کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائیں گے کیونکہ ہم مفاد پرستی مو قع پرستی کی سیاست کی بیخ کنی کرنا چاہتے ہیں اور ہماری پارٹی کے درجنوں رہنماؤں نے حق اور سچائی سماجی انصاف قومی نا برابری استحصال ظلم وجبر کے خلاف قومی و اک واختیار کے حصول کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا وہ ہمارے لئے اہمیت کے حامل مقدس اور مقدم ہیں۔ اس موقع پر کبیر احمد آبا بکی، محمد اسحق سر پرہ، محمد یوسف ساتکزئی اور پائند خان کاکڑ نے اپنے 50کے قریب ساتھیوں دوست و اقارب سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ہر قسم کی جدو جہد کرنے، قربانی دینے سے دریغ نہ کر نے کا عہد کیا۔ پارٹی کے رہنماؤں نے پارٹی میں نئے شامل ہو نے والے ساتھیوں کو مبارکبا د پیش کر تے ہوئے اس امید کا ظہار کیا کہ وہ پارٹی کا پیغام اور پروگرام کو گھر گھر پہنچانے کی خاطر اپنا اہم کر دار ادا کریں گے۔ پروگرام میں کا مریڈقدوس بلوچ، کامریڈ ارباب نذیر دھوار، کامریڈ مرتضیٰ مینگل اور اقبال بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے