ہم عوامی انسانی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، حاجی مٹھاخان کاکڑ

ژوب(ڈیلی گرین گوادر)سرکٹ ہاوس ژوب میں ایک پروقار شمولیتی تقریب سے مشئیر اطلاعات حاجی مٹھاخان کاکڑ، مفتی عبداللہ جان کاکڑ، سردار مٹو کبزئی، بلوچ خان کبزئی، ماسٹر فضل الرحمان مردانزئی،بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل، انور جان بادینزئی،عبداللہ خان کاکڑ، مولوی حیات خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی اور بلارنگ ونسل علاقائی خدمت پر عوام جوق درجوق کاروان میں شامل ہورہاہے انہونے کہاکہ آنے والے الیکشن میں ہماری جیت اور مخالفین کی ہار ابھی سے عوام کی شکل میں نظر آرہاہے اور بعض لوگ ابھی سے خوفزدہ ہے انہونے کہاکہ ہم عوامی انسانی خدمت پر یقین رکھتے ہیں میں ژوب، شیرانی اور قلعہ اللہ کے عوام کا مشترکہ نمائیندہ ہوں اور میں نے ذاتی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں کو ترجیح دی ہے سب سے ذیادہ ترجیح تعلیم، صحت، صاف پانی پر دی ہے اور میں الیکشن سے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے وہ پورا ہونے والاہے انہونے کہاکہ میں نے اپنے دور اقتدار میں ذیادہ وقت کوئٹہ کے بجائے ژوب کے عوام کے درمیان گزاراہے پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرعلما و مشائخ مفتی عبداللہ جان کاکڑ کے قیادت میں سینکڑوں افراد پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی ہوکر حاجی مٹھاخان کاکڑ کاروان میں شامل ہوگیے تقریب میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے