کوئٹہ میں علی نواز زہری کے بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،میر اسراراللہ خان زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر وسابق وفاقی وزیر و سینیٹر نوابزادہ میر اسراراللہ خان زہری نے گزشتہ دنوں دوکانی بابا چوک پر نجی بینک میں پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان علی نواز زہری کی قتل کا پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔بی این پی عوامی کے مرکزی جاری کردہ بیان میں علی نواز زہری کی قتل کا مذمت اور واقعے کو سفاکیت کی بدترین مثال قرار دے کر ملوت افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان اس مسئلے کا تحقیقات کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے کر ملوت افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پرائیوٹ سیکورٹی گارڈز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور بھرتی سیکورٹی گارڈز کا تربیتی یافتہ لائسنس و دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کریں آئے روز سادہ لوح عوام کا بینکوں میں آنا جانا ہوتا ہے اگرچہ کسی بھی فرد کی طرف سے جدید مشینری اور بینکوں کے جدید طور طریقے کو سمجھنے میں غلطی ہوتی ہے اس کا یہ مطلب نہیں قانون کو ہاتھ میں لے کر سرعام نہتے لوگوں پر گولیاں برسایا جائے۔ بیان میں کہا کہ گرفتار بینک مینجر و دیگر عملے کو زیر تفتیش لا کر واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کے ایک غیر ذمہ دار کارڈ ایک نوجوان کو معمولی جھگڑے پر ان کی والدہ کے سامنے فائرنگ کرکے شہید کرے یہ بہت بڑا سفاکیت ہے ایسے ظالم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔ حکومت بلوچستان شہید علی نواز زہری کے خاندان کو فی الفور انصاف فراہم کریں اور واقعے میں ملوث ملزمان کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔میر اسراراللہ خان زہری نے شہید نوجوان علی نواز زہری کی شہادت پر ان کے خاندان سے دلی ہمدردی تعزیت اور مرحوم کی بلند درجات کے لئے دعاء کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے