پیپلز پارٹی کی جہانگیر ترین گروپ کو پارٹی ضم کرنے کی پیشکش

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی نے جہانگیر ترین گروپ کو پارٹی ضم کرنے کی پیشکش کر دی ، جہانگیر ترین کو آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی ضم کرنے کی آفر دے دی گئی ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں جہانگیر ترین گروپ کی ساتھ چلنے کو تیار ہے، ادھر جہانگیر ترین کی جانب سے نئی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔جہانگیر ترین گروپ کے ممبران کی مختلف آرا کا پتہ سنو نیوز نے لگا لیا، کچھ ممبران کا موقف ہے نئی پارٹی بنائی جائے، بیشتر ارکان نے جہانگیر ترین کو اپنے گروپ کو کسی اور پارٹی میں ضم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آج اپنے گروپ رہنماؤں سے حتمی مشاورت کرینگے، جہانگیر ترین آئندہ دو سے تین روز میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اعلان کر دینگے، جہانگیر ترین پارٹی کا نام پاکستان انصاف پارٹی رکھنے کے خواہش مند ہیں ۔دوسری جانب جہانگیر ترین آج لاہور میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے، جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کے لئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

لیگل ٹیم پارٹی کے ناموں اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کرے گی، آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے