پسنی، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) پسنی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ،پسنی پولیس مبینہ وارداتوں کے روک تھام میں مکمل ناکام،شہریوں کی جان و مال خطرے میں ہے،عام عوام اور تاجر برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے،شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے،تفصیلات کے مطابق پسنی میں چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،پسنی میں رات گئے دکاندار و شہریوں کا لٹنا معمول بن گیا، پسنی پولیس چوروں کے آگے بے بس ہے، شہری اپنے گھروں اور بازاروں میں بھی خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں، گزشتہ دو دنوں میں مسلسل اسلحہ کے زور پر دکاندار و شہری کو لوٹ لیا گیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ پسنی میں اس طرح کی وارداتیں ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے، شہریوں کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے