پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایاٹا کے مطابق پاکستان سمیت جن ممالک میں فنڈز پھنسے ہوئے ہیں وہاں ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن جاری رکھنا مشکل ہوگا، پھنسے ہوئے فنڈز ایئر لائن کے بزنس کے لیے خطرہ ہے۔
ایاٹا کے مطابق ائیرلاینز انڈسٹری کے بلاک شدہ فنڈز اپریل 2023 میں 47 فیصد اضافے سے 2.27 بلین ڈالر ہو گئے جبکہ اپریل 2022 میں یہ 1.55 بلین ڈالر تھے، پاکستان سمیت تمام حکومتوں کو اس صورت حال کو حل کرنے کے لیے صنعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ایاٹا کے مطابق پاکستان میں 188 ملین ڈالر، نائجیریا میں ایرلاینز کے 812 ملین ڈالر، بنگلہ دیش میں 214 ملین ڈالر، الجیریا میں 196 ملین ڈالر، لبنان میں 141 ملین ڈالر پھنس گئے ہیں۔
ایاٹا نے کہا کہ دنیا بھر کے ملکوں کی حکومتیں ادائیگی سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کریں، ائیرلاِننز کو ٹکٹوں اور کارگو سروس کے فنڈز کو اپنے ملک بھیج سکیں۔