نیشنل پارٹی بلوچ قومی شناخت اور بلوچستان کے وسائل پر کھبی سمجھوتہ نہیں کریگی، رحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ،مرکزی جوائنٹ سکیرٹری پھلیں بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ مرکزی رہنماء علاؤالدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ قومی شناخت اور بلوچستان کے وسائل پر کھبی سمجھوتہ نہیں کریگی نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی عمل اور اور ریاست کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے بلوچستان کے حقوق کی آواز پر فورم میں بلند کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیپنجگور کے سیاسی اور تاریخی قلعہ تسپ میں بی این پی مینگل کے سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس دوران بی این پی مینگل پنجگور تسپ کے دیرینہ ساتھی سیاسی کارکن حاجی پیر جان بلوچ حبیب اللہ حاجی لیاقت خلیل احمد حنیف احمد نے اپنے تمام عزیز و اقارب کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیت اجتماع میں ضلعی جنرل سیکرٹری۔ صدیق بلوچ۔ تحصیل صدر تاج نعیم بلوچ تفصیل جنرل سیکٹری الطاف حسین۔ تفصیل خازن نواز بلوچ۔ میر اسرار بلوچ میر فاروق الہی بخش۔ واجہ میر سیم جان مْلازئی بھی موجود تھے شمولیت اجتماع سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ پھلیں بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ عللاولدین ایڈوکیٹ حاجی محمد ایوب دہوار ی نوجوان اسرار اکرام نے کہا کہ ہماری سیاست بلوچستان کے حقوق کی پاسبانی اور بلوچ قومی شناخت کی دفاع ہے نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی عمل کے اندر رہتے ہوئے بلوچستان کے جنگ لڑی رہی ہے نیشنل پارٹی چاھتی ہے کہ پارلیمنٹ مضبوط اور ملک کے تمام اداروں کو اپنے آئینی دسہرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں اور پارلیمنٹ کو بااختیار ہونا چاھئے سیاسی ورکر نیشنل پارٹی کے اثاثہ ہیں نیشنل پارٹی نے سیاسی ورکروں کیلئے ہمیشہ ایک مضبوط چھتری کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے بلوچستان کے تقدیر بدلنے اور لفاظی نعرہ لگا کر سیاست کے چمپئینوں نے چند مراعات کے خاطر بلوچستان کے وسائل کا سودا کرکے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں جبکہ سچ اور لاچار عوام کا نعرہ لگانے والوں نے پنجگور کے عوام کو کسمپرسی کا شکار بنا کر۔یگاسٹی کے نام پر دولت اور جائیداد سمیٹنے میں مصروف ہے دنیا کی سیاسی تاریخ کو دیکھا جائے تو عوامی نمائندوں ہمیشہ عوامی مفاد خیال رکھ کر عوام کو فائیدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے لیکن پنجگور میں عوامی نمائندگی کے نام پر عوام کی خون چوس کر عوامی فنڈز کا ٹھیکہ لیکر خود ٹھیکدار اور خود احتساب کا ڈرامہ ربا کر عوام کی پیسوں کو ہڑپ کیا جارہا ہے افسوس کہ صوبائی وزیر نے پنجگور میگا سٹی کے تمام تھکے خود حاصل کرکے جعلی کاغذوں سے عوام کی زمینوں کو اپنا نام کرکے دوکان بنا کر پھر اسکے نام کٹوتی کا پیسہ سرکار سے وصول کرکے کروڈ پتی بن گیا ہے اور اس دھندے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کا رول نمایاں ظاہر ہورہا ہے کیونکہ ڈپٹی کمشنر کا دفتر عوامی مسائل سے دور صرف صوبائی وزیر کی بینک بیلنس میں لگ کر دفتر کو کرپشن کے گڈھ میں تبدیل کردیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر نے پنجگور کے عوام کو سڑکوی کی تعمیر اور ڈبل روڈ کا لولی پوپ دیکر عوام کی کال نوچنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے