میرظفر تمرانی کی نواب ثناء اللہ زہری سے ملا قات، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان
کوئٹہ/کراچی (ڈیلی گرین گوادر) میر ظفر تمرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء نواب ثناء اللہ زہری سے ملا قات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا۔ اتوار کو کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ زہری سے ان کی رہائش گاہ پربختیار عمرانی اور میر ظفر تمرانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر میر ظفر تمرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔