ماحول دوست رجحانات کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے قدرتی ماحول کا تحفظ ہر انسان کی بنیادی زمہ داری ہے، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ماحول دوست رجحانات کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے قدرتی ماحول کا تحفظ ہر انسان کی بنیادی زمہ داری ہے،درجہ حرارت میں اضافہ, خشک سالی, بنجر پن اور بعض جانداروں کی اقسام میں کمی اور موسم کی غیر متوقع صورتحال, گلوبل وارمنگ کی وجہ سے جنم لینے والے مسائل ہیں. ہر سال پانچ جون کو عالمی یوم ماحولیات منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا سدباب کرنے والے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے. بطور ترجمان صوبائی حکومت میں یہ کہنا مناسب سمجھتی ہوں کہ دنیا میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں بلوچستان کا کردار نا ہونے کے برابر ہے لیکن گلوبل وارمنگ کے اثرات یہاں پر نمایاں محسوس کیے جا رہے ہیں. ماحولیات سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد ہر ملک کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے. قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ شجر کاری زیادہ سے زیادہ کی جائے شہری منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جائے اور جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جائے. ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے اپنی زمہ داریاں احسن انداز پوری کر رہی ہے, ہر سال صوبے میں شجر کاری مہم کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کیا جا رہا ہے. عوام کو خطرے سے دو چار کرنے والے ماحولیاتی مسائل کے حل میں عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے کیونکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کسی اکیلے ملک کیلئے ممکن نہیں ہوتا. گلوبل وارمنگ ایک مشترکہ مسئلہ ہے جس کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ کہ ایکوسسٹم کی بحالی ممکن ہو سکے اور آنے والی نسلوں کو پر فضا اور پر امن قدرتی ماحول میسر آ سکے.