درپیش گھمبیرمسائل کے دلدل سے نکلنے کے لئے ریاست پر عوامی اعتماد کی بحالی انتہائی ناگزیر ہے، سر دار محمد صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ درپیش گھمبیرمسائل کے دلدل سے نکلنے کے لئے ریاست پر عوامی اعتماد کی بحالی انتہائی ناگزیر ہے۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بین الااقومی سطح پرملکی وقار کی سربلندی سیاسی عدم استحکام کے خاتمے اور ملک کودرپیش مسائل کے دائمی خاتمے کے لئے ریاستی اداروں کو اپنی صحیح سمت کا تعین اور آئین کے دائرہ کا میں رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنانا ہوگا۔سردار صالح بھوتانی نے کہا کہ عوامی اعتماد کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ عوام میں عدم تحفظ کے خوف کا خاتمہ بلاامتیاز انصاف کی فراہمی اور ساحل و وسائل پر عوامی حق حاکمیت کے قوی یقین کا احساس اجاگر کیاجائے۔ملک کو درپیش گھمبیر مسائل سے دائمی نجات دلانے کے لئے ریاست سمیت تمام ریاستی اداروں اور پوری قوم کو ایک سوچ ایک وژن کے ساتھ منزل کے حصول کے لئے اپنا اپنا مخلص اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے