حکمرانوں کے گریبان پکڑ کر ہم کو اپنا حق لینا ہے، حاجی میر ہاشم نوتیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما و ممتاز بلوچ قوم پرست میر عبدالرحمان نوتیزئی کو ان کے پہلی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر عبدالرحمان نوتیزئی مرحوم کی زندگی اور ان کا کردار بلوچستان بھر کے محکوم اقوام کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر عبدالرحمان نوتیزئی مختلف حالات اور سخت ترین صورت حال میں بھی اپنے موقف اور نظریے پر قائم رہنے والا شخص تھا کئی مصائب اور قیدو بند کے باجود میر عبدالرحمان نوتیزئی کا اپنے موقف پر ڈٹے رہنا محکوم اقوام کو ہمیشہ حوصلہ فراہم کرتا رہے گا۔ اپنی زندگی کی ابتدائی ایام سے لیکر آخر دم تک میر صاحب اپنے نظریاتی موقف پر ڈٹے رہے اور بلوچستان و بلوچ قوم کیلئے بیشمار قربانیاں دیں آنے والے نسلیں ان کی قربانیوں پر فخر کریں گے، انہوں نے پٹواری میر عبدالرحمان نوتیزئی کی جہدِ مسلسل اور قربانیوں کو بلوچ قوم کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی قربانیاں بلوچ تاریخ کے لئے ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہیں، مرتے دم تک نہ جھکا نہ بکا، ہمارے لئے اور آنے والے نسلوں کیلئے ایک روشن مثال قائم کی، ہر طرح کے لالچ اور خوف سے بالاتر ہوکر مخلصی اور دیانت داری سے اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کیں، ہم جب بھی ان سے ملتے اک ہی موقف پر بات کرتے بلوچستان اور بلوچ قوم کی بدحالی، سائل و وسائل کے باوجود ہم کب تک بدحالی کی زندگی بسر کریں گے، حکمرانوں کے گریبان پکڑ کر ہم کو اپنا حق لینا ہے، مطلب ہر محاذ پر اصولوں کی بات کرتے، آخر دم تک اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہے، اپنی سیاست کا آغاز نیپ سے شروع اور آخر تک اسی سوچ و فکر اور فلسفے کے ساتھ جڑے رہے۔ وہ ہمیشہ محکوم و مظلوموں کی جدوجہد پر یقین رکھتے تھے، بلوچستان کے عظیم رہنماں راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل، نواب خیر بخش مری، میر غوث بخش بزنجو جیسے عظیم شخصیات کے ساتھ مل کر سیاست کی، مرحوم عمر کی آخری حصے تک سیاسی پختگی سے جد وجہد کرتی رہی اور آج کے دن اک سال پہلے ہمیں چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، اللہ رب العزت پٹواری میر عبدالرحمان نوتیزئی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور استقامت عطا فرمائے آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے