بنوں میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فوسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوان بھی شہید ہوگئے ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی فوسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ جس کی عمر 40 سال، ساکن ضلع بہاولپور اور حوالدار محمد انور جس کی عمر 41 سال ساکن ڈسٹرکٹ سیالکوٹ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ۔

پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے