پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل این جی خریدنے کے حوالے سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی کے درمیان معاہدہ ہو گا۔ آذربائیجان کی کمپنی سوکار سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو خریدا جائے گا، ایل این جی کارگو کی خریداری سے متعلق سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔ پی ایل ایل سوکار کو ڈالرز میں ادائیگیاں کرے گی، ادائیگیوں کے لیے مقامی بینک میں ایل سیز کھولی جائیں گی۔ پی ایل ایل کو جون 2022 سے اسپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ سال فروری تا ستمبر کے دوران پی ایل ایل کارگو خریدنے میں ناکامی رہی تھی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی خریداری کا بین الاحکومتی معاہدہ ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے