شاہ محمودقریشی کی 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست دائر

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی نے 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔درخواست شاہ محمود کی بیٹی گوہر بانو قریشی نے دائر کی۔ جس میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔شاہ محمود قریشی کی باہر گوہر بانو قریشی کی جانب سےدائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ خدشہ ہے 9 مئی کے بعد درج مقدمے میں پولیس گرفتار کرلے گی،شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ اور سیاسی جماعت کے رہنما ہے ،خدشہ ہے9 مئی کے بعد درج خفیہ مقدمے میں پولیس گرفتار کرلے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد والد کے خلاف درج خفیہ مقدمات کی معلومات فراہم کی جائے،عدالت شاہ محمود قریشی کو9 مئی کے بعد خفیہ مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔دوسری جانب9مئی کوجی ایچ کیو پرحملہ کرنے والے ایک اورشرپسند کی شناخت ہوگئی۔ملزم میاں عاطف محمود قریشی پی ٹی آئی راولپنڈی کانائب صدر ہے۔

قانون نافذکرنےوالے اداروں کےمطابق 9مئی کوجی ایچ کیو پرحملوں میں ملوث شرپسندوں کےایک گروہ کاسرغنہ میاں عاطف محمود محلہ قریشیاں راولپنڈی کارہائشی ہے۔ویڈیوزمیں دیکھاجاسکتاہے کہ ملزم نے حملے میں بھرپور انداز میں حصہ لیا اور پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔ شرپسندسرغنہ نے ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے