سریاب، روڈ وگردنواح منشیات فروشوں کا اڈہ بن چکا ہے، خوشحال خان قمبرانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بی این پی عوامی کلی قمبرانی کے رہنماء خوشحال خان قمبرانی ضیاء جان قمبرانی محمد اسحاق محمد شہی ٹکری نوروز خان صالح محمد محمد شہی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سریاب بلخصوص قمبرانی روڈ وگردنواح منشیات فروشوں کا اڈہ بن چکا ہے سریاب میں کوئی ایک گلی بھی ایسا نہیں جہاں منشیات فروشی نہ ھو منشیات جیسی لعنت کو ایک سازش کے تحت ہمارے علاقوں میں پھیلائی جارہی ہے جسکے باعث نوجوان نسل تباہ ھورہا ہیبلوچستان بھر میں منشیات کا روحجان تیزی سے بھڑ رہا ہے جو خطرناک تک حد تک پہنچ چکا ہے منشیات کا نشہ ایک ایسی لعنت ہے جو سکون کے دھوکے سے شروع ہوکر زندگی کی بربادی پر ختم ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ منشیات فروش انسانیت کے قاتل ہیں جو پیسوں کے خاطر ہمارے نوجوانوں کو اس زہرمیں مبتلا کر رہے ہیں ہم ضلعی انتظامیہ آئی جی پولیس بلوچستان ایس پی سریاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جائے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ نوجوان نسل منشیات کے لعنت سے بچ سکے اور اپنے ضعیف ماں باپ کے سہارا بن سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے