سردارسربلند خان جوگیزئی سے پی پی پی لورالائی ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات، لورالائی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سے پی پی پی لورالائی ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات،لورالائی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سے پی پی پی لورالائی ڈویژن کے صدر رحمت خان کدیزئی، جنرل سیکرٹری عبدالغفور جعفر، ضلع لورالائی کے صدر حسام الدین خان، جنرل سیکرٹری سردارزادہ شیردل خان جوگیزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں لورالائی ڈویژن،ضلع لورالائی کے تنظیمی امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر لورالائی ڈویژن اور ان سے منسلک اضلاع مین پارٹی کو مزید فعال و منظم کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے