عثمان بزدار کاسیا ست سے دستبردار ہو نے کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیا ست سے دستبردار ہو نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کو جس طرح قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے 9مئی کو ہو نے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ جس انداز میں پاکستان کی ملکیت کو نقصان پہنچایا گیا وہ قابل مذمت ہے اس قسم کے واقعات کی بھر پور مخالفت بھی کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت ایسا کوئی بھی شہری نہیں ہوگا جو 9مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور اسے فروغ بھی دیا ہے موجود سیا سی صورتحال کی پیش نظر سیا ست سے دستبر دار ی کا اعلان کرتاہوں۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذات اور پارٹیوں سے نکل کر پاکستان کے بہترمستقبل کے لئے سوچیں میری تمام نیک تمنائیں پاکستان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بے گناہ گرفتار افراد کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے نیک نیکی کے ساتھ 3سال 7مہینے پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے اور میرا ضمیر مطمئن ہے تقریباًچودہ ماہ سے عدالت میں کیسز کا سامنا کر رہا ہوں اورایکٹو سیاست سے دور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جو سیا سی صورتحال چل رہی ہے اس وجہ سے سیا ست سے بریک لوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے