شہید ایف سی اہلکار عنایت اللہ لاشاری کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

گنداواہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار عنایت اللہ لاشاری کی میت ضلع جھل مگسی کے علاقے گہیلا لاشار میں پہنچائی گئی جسے آبائی قبرستان قاضی اسماعیل میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر ایف سی بلوچستان کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی،نماز جنازہ میں ایف سی بلوچستان 151 ونگ گنداواہ کے لیفٹیننٹ کرنل اشفاق احمد ایف سی کے افسران جوانوں علاقے کے معتبرین اور عوام نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی شہید کے والد احمد خان لاشاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے چھ بیٹے ہیں وہ بھی پاکستان پر قربان ہونے کے لئے تیار ہیں اور میں بھی ملک کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہوں مجھے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے