فورسز کی جرآت و حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے دہشت گردی کے واقعہ میں دو سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بر وقت جوابی کارروائی سے حملہ پسپا ہواملکی سلامتی و امن و امان کیلئے فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.فورسز کی جرآت و حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں.شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا گو ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے