شناختی کارڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جائز حقدار لوگوں کے کام میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، عائشہ زہری

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی بلاک شناختی کارڈ و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی زیر صدارت ضلع بھر میں بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں زونل انچارج نادرا نصیرآباد محمد ناصر لونی ڈی ایس پی سرکل شمن علی سولنگی اصغر علی ڈومکی اور خفیہ ادارے کے نمائندگان شریک تھے اجلاس میں بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے سائلین پیش ہوئے جنہوں نے اپنے بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہی فراہم کی بعض بلاک شناختی کارڈ ہولڈر کے مسائل سن کر کمیٹی نے انہیں بلاک شناختی کارڈ کو بحال کرنے کی یقین دیہانی کروائی جبکہ کئی سائلین کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہوسکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ شناختی کارڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جائز حقدار لوگوں کے کام میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جن کے کیسز مکمل نہیں ہیں ان کی بحالی کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں یہ فورم بلاک شدہ شناختی کارڈ اور دیگر شناختی درپیش مسائل کے ازالے کے لیے سود مند ہے کوشش کی جائے کہ عوام کے درپیش مسائل حل کرنے کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کیے جائیں ہم کسی کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے والوں کی بھی کوئی پشت پناہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ہم یہاں کے مقامی افراد کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے جن لوگوں نے غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنوائے ہیں ان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو یہاں کے وارث ہیں ان کے کارڈ ہر صورت کھولنے کے لئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دشواریوں کا ازالہ کرنا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے بہت جلد دوبارہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جن لوگوں کے شناختی کارڈ بلاک ہیں وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ اگلے اجلاس میں ان کی درخواستیں زیر سماعت لائی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے