شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ؟ بیٹی کا جذباتی پیغام

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گوہر بانو نے اڈیالہ جیل میں اپنے والد سے ملاقات کی اور ان کا جذباتی پیغام عوام تک پہنچایا۔شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گوہر بانو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنے والد سے ملاقات کیلئے ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کیساتھ اڈیالہ جیل آئی، تاکہ ان کیساتھ قانونی مشاورت کی جا سکے۔

گوہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ کل انشاء اللہ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں ہماری تھری ایم پی او کیخلاف پٹیشن لگی ہوئی ہے، میری اپنی والد کیساتھ جو تھوڑی سی گفتگو ہوئی، اس میں مجھے انہوں نے بڑا واضح پیغام دیا ہے کہ میں عمران خان کیساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور انشاء اللہ کھڑا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے