شالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی، 24 گھنٹے کے اندر چھینی گئی پک اپ سوزوکی برآمد، اہلیان علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) شالکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے کے اندر چھینی گئی پک اپ سوزوکی برآمد کرلی، جس پر اہلیان علاقہ نے آئی جی پولیس سے آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کو انعام سے نوازنے کی درخواست کی ہے۔ اہلیان کلی لعل آباد ہزار گنجی اور معززین علاقہ ٹکری اللہ گل محمد حسنی، ٹکری حاجی امیر حمزہ محمد حسنی، سابق وائس چیئرمین شادینزئی حافظ محمد ابراہیم محمد حسنی نے اپنے مشترکہ بیان میں ایس پی آپریشن سریاب ڈویژن جناب ضیاء الحق مندوخیل، ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل احمد بگٹی اور ایس ایچ او تھانہ شالکوٹ عابد رضا مینگل اور تھانہ شالکوٹ کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان آفیسران کی کوششوں سے جرائم میں بڑی حد تک کمی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزنامعلوم راہزنوں نے ہزار گنجی کے علاقہ سعادات مارکیٹ سے ایک سوزوکی پک اپ کو کرایہ پر کرکے آگے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈرائیور کو باندھ کر زور زبردستی سوزوکی پک اپ چھین کر فرار ہوگئے جو کہ شالکوٹ پولیس کارکردگی کا مظاہرہ کرکے 24 گھنٹے کے اندر ہی سوزوکی کو برآمد کیا۔ علاقہ معتبرین اور معززین نے مزید کہا ہے کہ بالا آفیسران مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے