سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے بے مثال کردار ادا کر رہے ہیں، بابر یوسفزئی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کیچ کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی مذمت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ واقعہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے ایک سازش کا حصہ ہے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کے دشمن اپنے عزائم میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے۔قوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بے مثال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں