سول سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، کامریڈ یونس زہری

بولان(ڈیلی گرین گوادر)سول سیکرٹریٹ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ملازمین کے جائز مسائل کو حل کرنا ذمہ داریوں میں شامل ہے شبانہ روز محنت کرکے ملازمین کو ریلیف فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کامریڈ یونس زہری نے ڈھاڈر پریس کلب کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی انکا کہنا تھا کہ الحمد اللہ مختصر عرصے میں دن رات محنت کرکے سول سیکرٹریٹ اسٹاف کے کافی مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوے ہیں جن صحت کارڈ لواحقین کوٹہ بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کے دیگر مسائل شامل ہیں انھوں کہا کہ سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے میں دن رات کوشاں ہو کہ انکے اعتماد پر پورا اتر سکو انھوں کہا کہ بلوچستان بھر کے ملازمین کیلئے میر دروازہ دن رات کھلا ہے ملازمین کسی ٹائم میرے آفس آسکتے ہیں انھوں مزید کہا کہ بلوچستان بھر کے ملازمین کے حقوق حاصل کرنھ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ماضی میں ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالہ گیا اب ایسا ممکن نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے