برطانیہ؛ خواتین کیساتھ جنسی استحصال پر رکن اسمبلی معطل
لندن (ڈیلی گرین گوادر) برطانیہ میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جیرینٹ ڈیوس کی رکنیت کو معطل کر دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیبر پارٹی نے اپنے سینیئر رکن اسمبلی 63 سالہ جیرینٹ ڈیوس کی رکنیت کم عمر خوتین ارکان اسمبلی اور عملے کے جنسی استحصال اور نازیبا اشارے کرنے پر معطل کی۔جیرینٹ ڈیوس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اگر وہ اس جرم کے مرتکب پائے گئے تو ان کی رکنیت منسوخ کی جا سکتی ہے۔
اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول رویہ ہے۔ معطل رکن اسمبلی کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔خواتین نے الزام عائد کیا کہ رکن اسمبلی گزشتہ 5 برسوں سے شراب کے نشے میں کم عمر خواتین پر جنسی تبصرے کستے اور ناپسندیدہ طور پر چھوتے رہتے تھے۔ان خواتین نے بار بار منع کرنے کے باوجود باز نہ آنے پر پارٹی ڈسپلن کے انچارج لیبر وہپس سے رکن اسمبلی کی شکایت کی تھی۔