امن کے قیام کے لئے شہداء وطن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کی ہے وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے جرات و جوانمردی سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا اور آئندہ بھی امن دشمنوں کے مزموم مقاصد کو ہر صورت ناکام بنایا جائیگا امن کے قیام کے لئے شہداء وطن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کر رہی ہے وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔