اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ کی کاروائی بغیر لائسنس اور غیر معیاری مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ 1 شخص گرفتار فیکٹری سیل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنعم نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس اور غیر معیاری مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو گرفتار اور فیکٹری سیل کردیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنعم نے کہاکہ شہر میں بغیر این او سی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ اشیاء خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا کیونکہ توڑے سے منافع کی خاطر انسانی صحت سے کھیلنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مصالحہ جات میں غیر میعاری اجزا اور کیمیکلز کا استعمال کی جارہا تھا جوانسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں اور اس بات پر کوئی سمجھاتہ نہیں کیا جاسکتا۔اس کے علاؤہ رہائش علاقے میں بغیر لائسنس اشیاء خوردونوش کی فیکٹری کسی صورت برداشت نہیں لہذا اشیاء خوردونوش کے وابستہ افراد غیرمعیاری اشیاء خوردونوش کی تیاری اور بغیر لائسنس کاروبار سے گریز کریں وگرنہ ان کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے