پیپلز پارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، یوسف رضا گیلانی

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے بات چیت کو ہی مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں ہے۔لاہور میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گزشتہ مذاکرات میں بھی تحریک انصاف کو باور کرایا تھا آپ نے اسمبلیاں توڑ کر بھی غلطی کی اور چودہ مئی پر الیکشن کی ضد بھی غلطی ہے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مزید کئی لوگ رابطے میں ہیں انکا بیک گراؤنڈ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق پیپلزپارٹی کا موقف یہی ہے کہ جو ہو آئین کے مطابق ہو۔ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے سی ای سی میٹنگ اور اتحادیوں سے مل کر باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے